ویب ڈیسک: جڑانوالہ میں تھانہ بلوچنی کی حدود میں انتہائی افسوسناک حادثہ رونما ہوا ہے جس میں تیز رفتار منی ٹرک نے 4 مزدوروں کو کچل دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ بلوچنی کی حدود میں پیش آنے والے حادثے میں تین راہگیر مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی شناخت مزمل، فیصل اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔
اس سے قبل ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے پر حادثہ پیش آیا تھا، ڈمپر نے گاڑی کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔
ہزارہ موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد گاڑی میں سوار تھے۔
حادثے میں جاں بحق افراد گاڑی میں سوار تھے، لاشیں حویلیاں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق گلگت بلتستان سے بتایا جارہا ہے۔
جبکہ نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ پرخوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، مرنے والوں میں 3 خواتین اور دو بچے بھی شامل تھے۔
جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت غلام محمد جانوری اور علی احمد جانوری کے نام سے ہوئی تھی۔
نوشہرو فیروز پولیس کے مطابق جاں بحق 3 خواتین اور 2 بچوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تھی، حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔