ویب ڈیسک: درا بند، ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی پر کارروائی کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سبطین حیدر بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔
شہید میجر سبطین حیدر کی عمر 30 سال اور تعلق ضلع کوئٹہ سے تھا، کارروائی کے دوران ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستانی فورسز پرعزم ہیں کہ بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،ہمارے بہادر بیٹوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔