علی رامے: ریلیف کمشنر نبیل جاوید کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پی آئی ٹی بی ،بینک آف پنجاب ،اربن یونٹ ،پیلرا ،محکمہ آبپاشی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےسیلاب کے بعد بحالی کےسروےپر تفصیلی بریفنگ دی،27اضلاع کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب بحالی سروے 27 فیصد مکمل ہو چکا ہے،فلڈ اسسمنٹ سروے میں 2 لاکھ 22 ہزار متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئی جبکہ 7200سے زائد مویشی 56728 مکانات اور 6 لاکھ متاثرہ اراضی کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کیمپ سائٹس کے قیام کا بھی جائزہ لیااور تمام متعلقہ اداروں کو بروقت اقدامات کی ہدایت کی،سیلاب کے دوران اموات کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
ڈپٹی کمشنرز کو سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کی فیملیز کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ متاثرین کی مکمل امداد اور بحالی ممکن ہو سکے۔