ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نئے ڈاکٹر  بننےکے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

 نئے ڈاکٹر  بننےکے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:ایم بی بی ایس پاس کرنے والے نئے ڈاکٹروں کے لیے خوشخبری، ان کی بھرتی کا مسئلہ حل ہوگیا ہےاور حکومت نے اس حوالے سے اہم اقدامات اٹھا لیے ہیں۔

بلوچستان کے 1269 ڈاکٹرز کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے جس کے بعد صوبے میں نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کا راستہ کھل گیا ہے۔

اس حوالے سے بلوچستان کے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ 1269 ڈاکٹروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے کر برسوں سے زیر التوا پروموشن کے کیسز حل ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ جنرل کیڈر کے 627 میڈیکل آفیسرز کو سینئر میڈیکل آفیسرز کے عہدے پر ترقی دے کر 150 لیڈی میڈیکل آفیسرز کو سینئر لیڈی میڈیکل آفیسر بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 37 ڈینٹل سرجنز کو سینئر ڈینٹل سرجن جبکہ 134 ڈاکٹروں کو چیف میڈیکل آفیسر کے طور پر ترقی دی گئی۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت میں تعینات نرسوں کو بھی ترقیاں دی گئی ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے بیک وقت ڈاکٹروں کو ترقی دینے کا تاریخی فیصلہ کیا اور اس فیصلے سے صوبے میں نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کا راستہ کھل گیا ہے۔