ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی میں بیان بازی بند ہو گئی

 PPP-PMLN row ends, City42, Mohsin Naqvi, Ishaq Dar, Ayaz Sadiq, City42 , Nawabshah , Asif Ali Zardari
کیپشن: مسلم لیگ نون کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے نواب شاہ جا کر صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور ان سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان جاری  بیان بازی کو بند کروانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ صدر آصف علی زرداری نے اطراف سے مخالفانہ بیانات بند کروانے پر اتفاق کیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف بیانوں کی گولہ باری روکنے پر رضامند ہوگئے۔

مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان  بیان بازی کی جنگ بندی کروانے کے لئے مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈروں اسحاق ڈار، ایاز صادق اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے  فائربریگیڈ کا کردار ادا  کیا۔  

 ذرائع نے بتایا کہ نائب  وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کشیدگی کم کرنے میں اہم مصالحت کار کا کردار ادا کیا۔

ماضی میں جب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون ایک دوسرے کی حریف تھیں تو اسحٰق ڈار کی دبئی رہائش گاہ پر بےنظیر بھٹو اور نوازشریف کی بھی ملاقات ہوتی تھیں۔ ایاز صادق کو ملسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی کا دو مرتبہ سپیکر بنایا، اب جب بھی ضرورت پڑتی ہے وہ مصالحت کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات کو بروئے کار لاتے ہیں۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی مسلم لیگ نون کے سینیٹر ہیں لیکن ان کے پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ سیاست میں آنے سے بہت پہلے سے بہت گہرے تعلقات ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف  اور صدر آصف علی زرداری  دونوں مصالحت چاہتے تھے، محسن نقوی نے ابتدائی رابطہ کاری کی اور اسحاق ڈار، ایاز صادق کو لے کر نواب شاہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کے لئے گیے۔

 صدر زرداری نے اسحٰق ڈار کے ساتھ ہمیشہ کی طرح انتہائی تعاون کیا۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے صدر آصف علی زرداری سے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے جاری بیان بازی روکوانے کی درخواست کی۔

صدر آصف علی زرداری نے اتفاق کیا کہ بیان بازی دونوں اطراف سے فوری طور پر روکی جانی چاہیے۔