سٹی42: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے نو مئی تشدد کے مقدمات میں سزا یافتہ رہنما کی نو مئی گھیراؤ جلاؤ اور تشدد کے تین زیر سماعت مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔
لاہور ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانت کی پہلے سے محفوظ فیصلہ کا آج اعلان کیا ہے۔ عدالت نے تین مقدمات میں ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔
اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر تین مقدمات میں درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالتِ عالیہ نے تین مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق دلائل مکمل کیے اور بتایا کہ میرے مؤکل کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کیٹینر جلانے سمیت تین مقدمات درج ہیں۔
اعجاز چوہدری کے وکیل کا قف تھا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا جبکہ ان ہی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔