لانگ مارچ کب ہوگا؟ فوادچودھری نے بتا دیا

Fawad Chaudhry are talking about Long March
کیپشن: Fawad Chaudhry
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فوادچودھری کانوازشریف کی پریس کانفرنس پرردعمل، کہا کہ نوازشریف کی پریس کانفرنس اداروں کیخلاف چارج شیٹ ہے، لانگ مارچ کےحوالےسےتاریخ 2تین دن میں بتادیں گے۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نےنوازشریف کی پریس کانفرنس پرردعمل کا اظہار کرتے کہا کہ نوازشریف کی پریس کانفرنس اداروں کیخلاف چارج شیٹ ہے،بہترہوگاوہی اس کاجواب دیں، نوازشریف کےتمام ترالزامات اداروں پرہیں،ہم فسادکےبغیرانتخابات چاہتےہیں،قانونی عمل مکمل کرنےکےبعدنوازشریف الیکشن میں حصہ لیں ہمیں اعتراض نہیں۔

نوازشریف کوٹرائل مکمل ہونےکےبعدگرفتارکیاگیا، نوازشریف نےاداروں پرالزامات لگائےاس لیےادارےبہترجواب دےسکتےہیں، نوازشریف وطن واپس آئیں،ہمیں اعتراض نہیں، نوازشریف سیاستدان ہیں انہیں فوری واپس آناچاہیے،اس وقت تمام نظریں ایوان صدرپرہیں،موجودہ صورتحال میں صدرمملکت کاکردارانتہائی اہم ہے،حکومت اوراسٹیبلشمنٹ کیساتھ بات چیت کے لئےتیارہیں۔

فوادچودھری کا مزید کہناتھا کہ لانگ مارچ کےحوالےسےتاریخ 2تین دن میں بتادیں گے،راناثنااللہ پتہ نہیں لانگ مارچ کےدوران لاہورمیں مہمان ہوں، آر می چیف نے بہت اچھی تقریر کی،اسکو ویلکم کیا جانا چاہئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer