نئی گاڑی لاتے ہی حادثے کا شکار، وجہ کیا بنی؟ویڈیو دیکھیں

Man tries to take a turn inside housing society, ends up crashing brand new car
کیپشن: new car accident
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص کو نئی گاڑی دروازے سے اندر لاتے دیکھا جاسکتا ہے،کچھ لوگ صحیح طریقے سے سیکھے بغیر گاڑی چلانے کی کوشش کرتے ہوئے پریشانی کا شکار نہیں ہوئے، ویڈیو میں گاڑی چلانے والے کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا جس کا گمان تک نہیں تھا۔

تفصیلات کےمطابق اس واقعہ کی ویڈیو 'شارف چوکر' نامی ٹویٹر صارف نےشیئر کی گئی، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص ہاؤسنگ سوسائٹی کی پارکنگ کی جگہ کے اندر کار چلا کر لا رہا ہے، اس کے ساتھ 2 لوگ اور بھی ہیں گاڑی کو اندر داخل کرنے کے لئے ایک نے گیٹ کھولا اور ڈرائیور نئی گاڑی کو چلاتے اندر کی طرف آیا جہاں موٹرسائیکلیں بھی پارکنگ میں کھڑیں تھیں۔

جیسے ہی نئی گاڑی کو چلاتے ڈرائیور اندر داخل ہوا تو منظر ہی بدل گیا، کار بے قابو ہوکر کھڑی موٹرسائیکلوں کے ساتھ ٹکرا گئی، کار کے ٹکرانے پر دونوں لوگ جو باہر موجود تھے بھاگے تاکہ کار الٹ نہ جائے، اس واقعہ میں موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا، یہ بالکل نئی کار تھی جس کے بونٹ پر ایک رسمی مالا بھی نظرآرہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer