(ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے پر حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی دیدی۔
عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہماری جماعت نے باضابطہ طور پر وفاقی حکومت کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ اگر 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات مزید ملتوی ہوئے تو الیکشن سے دستبردار ہونے کے ساتھ حکومتی اتحاد سے الگ ہو جائیں گے، ہم اس بار کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
The @ANPMarkaz has officially conveyed this message to the federal government that if these by-elections are further postponed then, ANP would withdraw from the election and will be quitting the alliance. We won’t let the RBM runaway this time.
— Aimal Wali Khan (@AimalWali) October 8, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ نے 16اکتوبر کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا، قومی اسمبلی کی 9 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پرضمنی انتخابات میں پولنگ 16 اکتوبرکو ہوگی۔