ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امپورٹڈ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

Car delars Association press confrence
کیپشن: Car delars
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کا پراپرٹی ٹیکس میں کمی اور امپورٹڈ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ, صدر شہزادہ سلیم خان کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو کار ڈیلر اپنی گاڑیوں سمیت سٹرکوں پر ہونگے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کار ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سلیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ امپورٹڈ گاڑیوں پر عائد پابندی نہ اٹھائی گئی تو پاکستان بھر کے کار ڈیلرز سٹرکوں پر ہوں گے۔ پریس کانفرنس میں آل پاکستان کار ڈیلرایسوسی ایشن کے چیرمین میاں شعیب نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع ہر صدر سمن آباد کارڈیلر ایسوسی ایشن میاں محمد آصف ، صدر مولانا شوکت علی روڈ شعیب خان ، شیخ عرفان عمر، اشتیاق احمد، یاسر ڈار، چوہدری ادریس ، رانا نوید ،عمران حمدانی اور نعیم احمد بھی موجود تھے،مرکزی چیرمین میاں شعیب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کاروبار کیلئے کوئی سہولت نہیں دے رہی،حکومت پالیسی بناتے وقت تاجروں کو مشاورت میں شامل کرے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer