جرمن واکس ویگن کے جدید ترین ماڈلز کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری

Volkswagen Cars In Pakistan
کیپشن: Volkswagen
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، پاکستان آٹو شو 2021میں  واکس ویگن کے جدید ترین ماڈلز، جرمن کار ساز ادارہ واکس ویگن ممکنہ طور پر پاکستان آٹو شو 2021میں اپنے جدید ترین ماڈلز کی رونمائی  کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق  پریمئیرموٹرز لمیٹڈ کا حب بلوچستان میں واقع پلانٹ دوسال تک اپنی پروڈکشن شروع کرے گا تاہم پاکستان آٹو شو واکس ویگن کے لئے اپنی پروڈکٹس متعارف کرانے کا بہترین موقع ہوگا ۔ شو میں ٹویوٹا ویگو ہائی لکس،  نسان نوارا، مٹسوبشی ایل 200، اسوزو ڈی میکس اور فورڈ رینجر کے مقابلےمیں ممکنہ طور پر واکس ویگن''اماروق''  ٹرک متعارف کرائے گی۔

اماروق:

'' اماروق'' کے تین ویرئنٹ ہیں ، ٹربو چارجڈ 2.0 لٹر 4 سلنڈر کا 165 ہارس پاور کا انجن جو 300 نیوٹن ٹارک پیدا کرنے اہل ہے۔ ٹوئن ٹربوچارجڈ2.0 لٹرچار سلنڈر کامن ریل ڈیزل 172 ہارس پاور کا انجن جو 420 نیوٹن فی میٹر ٹارک کی طاقت رکھتا ہے۔ تیسرا 3.0 لٹر ٹربو چارجڈ وی 6 ڈیزل 272 ہارس پاور انجن جو 580 نیوٹن فی میٹر کا جاندار ٹارک رکھتا ہے۔

واکس ویگن کے''اماروق''  ٹرک  کےکچھ ماڈلز میں 6 گئیرز ہیں جبکہ زیادہ تر میں زیڈایف 8 کی آٹومیٹک ٹرانسمیشن ہے۔ اینٹی لاک بریک سسٹم ، الیکٹرانک سٹیبلٹی کنٹرول، فل ٹائم فوروہیل ڈرائیو، ریورس کیمرہ، رئیر پارکنگ سینسرز، کروز کنٹرول، ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول، 6.3کی انفوٹینمنٹ اسکرین ، اینڈرائڈ آٹو، ایپل کار پلے، 14 وے پاور ایڈجسٹیبل سیٹس اور ملٹی فنکشن اسٹیرنگ کنٹرول کی سہولیات نے اسے اپنے مدمقابل ٹرک ماڈلز کیلئے ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔

ٹی جوین:

ایس یو وی کے شوقین پاکستانی بھی خوش ہوجائیں کیونکہ واکس ویگن لانے والی ہے اب ''کیا اسپورٹیج ''، '' ہنڈائی ٹسکن'' ٹویوٹا ریو4'' ، ''مزدا سی ایکس5'' کے مقابلے میں ''ٹی جوین''۔  پانچ مختلف انجنز کے ساتھ متعارف کرائے جانیوالے ماڈلزمیں سے  پہلی چوائس ٹربو چارجڈ1.4 لٹر چار سلنڈرپٹرول 150 ہارس پاور کا انجن جو 200 تا 250 نیوٹن فی میٹر کا ٹارک پیدا کرسکتا ہے چھ مینول گیر یا چھ اسپیڈ ڈی ایس جی آٹومیٹک ٹرانسمشن۔

دوسری چوائس ٹربوچارجڈ2.0 لٹرچارسلنڈر 180 تا230 ہارس پاور کا پٹرول انجن جو 320 تا 350 نیوٹن فی میٹر ٹارک بنانے کااہل ہے 7 اسپیڈ ڈی ایس جی گئیر باکس کے ساتھ۔ اب رہی  تیسری چوا ئس ٹربوچارجڈ2.0 لٹرچارسلنڈر 150 تا240 ہارس پاور کا پٹرول انجن جو 340 تا 500 نیوٹن فی میٹر ٹارک بنانے کااہل ہے 7 اسپیڈ ڈی ایس جی آٹومیٹک گئیر باکس کے ساتھ۔

چوتھی چوائس ٹربوچارجڈ ہائبرڈ1.4  لٹرچارسلنڈر 211 ہارس پاور کا پٹرول انجن جو 400 نیوٹن فی میٹر ٹارک  پیدا کرسکتا ہے 7 اسپیڈ ڈی ایس جی گئیر باکس کے ساتھ۔ واکس ویگن ''ٹی جوین''  گاڑی کو زیادہ طاقتور بنانے کی طرف توجہ دیتے ہوئے ماحول دوست ہونے کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔ تاہم جدید ترین فیچرز ڈوئل زون آٹومیٹک کلائمیٹک کنٹرول ، پینارومک سن روف۔ کروز کنٹرول، اوورہیڈ ویو کیمرہ، فارورڈ کولیژن وارننگ، خودکار ایمرجنسی بریکس، پارک ڈسٹنس کنٹرول ، لین کیپنگ سسٹم ، بلائنڈ سپاٹ مانیٹر اور پیچھے سے آنیوالی ٹریفک کی وارننگ دینے والا سسٹم موجودہیں۔

 آئی ڈی فور:

 بات جب آئے گی الیکٹرک گاڑی کی تو واکس ویگن اس میدان میں بھی بہت آگے ہیں اور واکس ویگن'' آئی ڈی فور '' الیکٹرک  چھوٹی ایس یووی جدید ترین آپشن کے ساتھ پیش خدمت ہے ۔ کمپیکٹ اوور ایس یووی میں دو الیکٹرک موٹرز، ایک آگے اور ایک پیچھے ۔300 ہارس پاور کے ساتھ دونوں مل کر 470 نیوٹن فی میٹر کا ٹارک پیداکرسکتی ہیں ۔ جبکہ ایک موٹرکے ساتھ 146 ہارس پاور اور 220 نیوٹن فی میٹرٹارک پیدا کرنے کی اہل '' آئی ڈی فور '' ایک دفعہ چارجنگ کے بعد 400 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتی ہے جبکہ لو رینج کی گاڑی 290 کلومیٹر تک جا سکتی ہے۔ گاڑیاں 52 کلو واٹ اور 77 کلوواٹ کی بیٹریز کے ساتھ آرہی ہیں۔

فاسٹ چارجنگ کی اہل '' آئی ڈی فور '' میں کروز کنٹرول، فارورڈ کولیژن وارننگ، خودکار ایمرجنسی بریکیں، ڈرائیوراٹینشن وارننگ، لین کیپنگ اسسٹ، بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ ، پیچھے سے آنیوالی ٹریفک کی وارننگ، پارکنگ سینسرز، ڈوئل زون آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول ، 10 انچ انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین یونٹ ، ٹھنڈی گرم ہونیوالی سیٹیں اور پینورامک سن روف کی سہولیا ت موجود ہیں۔

پولو:

ہیچ بیک کا میدان بھی واکس ویگن نے خالی نہیں چھوڑا اور چھوٹی گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے ''پولو'' کو سڑک پر اتارا گیا ہے یورپ اور برطانیہ میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی واکس ویگن پولو اپنی مدمقابل  ''ہنڈائی i20''، '' سیئیٹ ابیزا'' ، ''سکوڈافیبیا''،''سوزوکی سوئفٹ''، ''پیجو208'' اور ''ٹویوٹا یاریز''  سے بہت آگے ہے۔ جدید ترین ''ایم کے6 پولو'' تین انجن کی آپشن کےساتھ دستیاب ہے مقبول ترین 1.0 لٹرتین سلنڈر کا 73 ہارس پاور کا پٹرول انجن جو 95 نیوٹن فی میٹر کا ٹارک پیدا کرنے کا اہل ہے پانچ مینیول گئیرز یا 6  سپیڈ ٹپ ٹرانک آٹومیٹک ٹرانسمیشن  کے کے ساتھ سپورٹی اور جی ٹی آئی ورژن بھی دستیاب ہے تاہم جی ٹی آئی ورژن 2.0 لٹر چار سلنڈر 200 ہارس پاور کا طاقتورپٹرول انجن جو 300 نیوٹن فی میٹر کا ٹارک پیدا کرنے کا اہل ہے ۔

6.5 انچ اسمارٹ انفوٹینمنٹ اسکرین ، ڈرائیور اور پسنجر سیٹ کے لئے ائیر بیگز، فرنٹ ڈسک بریکس اینٹی لاک بریک سسٹم، آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول، رئیر پارکنگ سینسرز، بیک کیمرہ، اور اموبلائزر سسٹم کی سہولیات دستیاب ہیں۔ واکس ویگن کی کوالٹی ، مہارت اور درستگی میں کوئی شک و شبہ نہیں لیکن پاکستانی مارکیٹ وہی کار ساز ادارہ جیتے گا جو اپنی مدمقابل کمپنیوں کو قیمتوں کے حوالے سے بھی ماردے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer