ویب ڈٰیسک: بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد انہیں ممبئی کی آرتھر روڈ جیل منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق آریان خان کو ممبئی کی جیل میں دیگر عام قیدیوں کی طرح رہنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ پولیس حراست میں ملزم کے لیے گھر یا باہر سے کھانا منگوایا جا سکتا ہے جبکہ عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل کیے جانے کے بعد قانون کے تحت ملزم دیگر قیدیوں کے ساتھ معمولات گزارتا ہے۔
آریان خان کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں بھی لگوا چکے ہیں۔لیکن فی الحال شاہ رخ خان کے بیٹے اور ان کے ساتھ گرفتار دیگر پانچ ملزمان کو ممبئی کی جیل کی پہلی منزل کی سپیشل قرنطینہ بیرک میں منتقل کیا گیا جہاں وہ پانچ دن گزاریں گے۔جیل میں آریان خان کو دیگر قیدیوں کے ساتھ صبح 6 بجے جاگنا ہوگا جس کے بعد 7 بجے ناشتہ دیا جائے گا۔ ممبئی کی جیل میں دن کا کھانا 11 بجے ہوتا ہے جبکہ رات کے کھانے کا وقت شام 6 بجے مقرر ہے۔
ممبئی کی جیل میں قیدیوں کو ناشتے میں شیرا پوا جبکہ دن اور رات کے کھانے میں چپاتی، دال اور چاول دیے جاتے ہیں۔گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت کے عدالتی حکم کے آنے تک بالی وڈ کنگ سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے کوعام قیدیوں کے ساتھ جیل کا کھانا لینا ہوگا تاہم ان کو جیل کی کینٹین سے کھانا لینے کی اجازت ہوگی جس کے لیے الگ سے قیمت ادا کرنا ہوگی۔