ویب ڈیسک : ہالی وڈ اسٹار اور گلوکارہ ہیلے ولیمز نے سوشل میڈیا کو ہمیشہ کے لئے خیر آباد کہنے کا اعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے شوبز اسٹار زکے لئے تو سوشل میڈیا کی وہی حیثیت ہے جو پانی میں مچھلی کی لیکن شوبز شخصیات کے برعکس ہیلے ولیمز نے سوشل میڈیا کو خیرباد کرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے سے پہلے اپنے پرستاروں کے نام خط میں اسے اپنا ذاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محض نیچے اسکرین کی جانب ہی نہیں دیکھنا چاہتیں اوپر نیچے اور دائیں بائیں بھی تو دنیا ہے اب اس دنیا میں زندگی گذارنا چاہتی ہوں ۔
اس لیے سوشل میڈیا کو چھوڑا کیوں کہ انکی اپنی ہی دنیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے چاہنے والوں سے اپنی میڈیا کمپنی کے ذریعے رابطے میں رہیں گی اور اپنے گیت ان کے نام کروں گی