نیب ترمیمی آرڈیننس 2021لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

NAB nab ordinance challenge in LHC
کیپشن: NAB nab ordinance challenge in LHC
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیب ترمیمی آرڈیننس 2021لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا اور عدالت نے نیب کے ترمیمی ارڈینس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق   وکیل اشتیاق اے چودھری  نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا  ہے، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف ہے۔ پارلیمنٹ کی موجودگی آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا ۔

قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی، نیب ترمیمی آرڈیننس2021 غیر قانونی غیر آئینی ہے ،قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے ،کسی ایک فرد کیلئے  آرڈنینس جاری نہیں کیا جاسکتا ۔درخواست میں استدعا کی گئی  کہ عدالت نیب ترمیمی آرڈیننس 2021کو کالعدم قرار دیا جائے ۔مزید استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک نیب ترمیمی آرڈیننس پر عمل درآمد روکا جائے۔