فلک شبیر کی اپنی ننھی پری کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

فلک شبیر کی اپنی ننھی پری کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکار فلک شبیر کی اپنی نومولود بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان  نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں فلک شبیر نے اپنی ننھی پری کو گود میں لیا ہوا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک شبیر اپنی ننھی پری کے کان میں اذان دے رہے ہیں ۔

سارہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قرآن پاک کی آیت لکھی فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّکُُمَا تُُکذِّبَانِ جس کا ترجمہ ہےکہ تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔‘

اداکارہ نے صرف 16 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے اب تک ایک کروڑ 7 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے سارہ اور فلک کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

 واضح رہےکہ شوبز کی معروف جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع گلوکار فلک شبیر نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ ’آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔‘

Sughra Afzal

Content Writer