ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات براہ راست کرانے کی منظوری

Local Bodies Elections
کیپشن: Local Bodies Elections
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات براہ راست کرانے کی منظوری دیدی۔

 نجی ٹی وی کے مطابق  پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی مشاورت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی، اسد عمر، مونس الہٰی، طارق بشیر چیمہ، پرویز الہٰی، محمود الرشید اور راجا بشارت نے شرکت کی، لاہور میں ہوئے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات براہ راست کرانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس پی ٹی آئی کے کچھ رہنمائوں نے بلدیاتی انتخابات بالواسطہ کرانے کی تجویز دی تھی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات براہ راست اور جماعتی بنیادوں پر ہوں گے جبکہ ولیج کونسل کے انتخابات بھی براہ راست تاہم غیرجماعتی بنیادوں پر ہوں گے، وزیراعظم نے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری پر مسلم لیگ (ق) کو اعتماد میں لیا اور ان کی مشاورت سے بل کے نکات کو حتمی شکل دی ۔  

Sughra Afzal

Content Writer