ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سےمزید  29 افراد جا ن کی بازی ہارگئے

covid 19 cases in hospital
کیپشن: covid 19 cases in hospital
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  کورونا وائرس سے مزید  29 افراد جا ن کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 87 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 955 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 35 ہزار 512، سندھ میں 4 لاکھ 62 ہزار 295، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 584، بلوچستان میں 33 ہزار 69، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 344، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 58 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 326 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 29 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 87 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 770، سندھ میں 7 ہزار 480، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 632، اسلام آباد میں 931، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 739 مریض جان  کی بازی ہارچکے ہیں ۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 98 لاکھ 27 ہزار 48 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 557 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 11 لاکھ 85 ہزار 749 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔