ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کورونا کی دوسری لہر سے بچنے کیلئے احتیاط کریں: عثمان بزدار

شہری کورونا کی دوسری لہر سے بچنے کیلئے احتیاط کریں: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 124 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 1521 ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں 100272مریضوں میں سے 96506 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، ایک دن  میں کورونا کے دو مریض موت کے منہ میں جاچکے ہیں،  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران10712 ٹیسٹ کیے گئے اور پنجاب میں اب تک کل 1329042کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، پنجاب میں اب تک کورونا کے باعث 2247 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ موسم سرما میں کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا ہوگا۔

 انہوں نے کہاکہ رش والے مقامات کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے کے خدشے کو مسترد نہیں کیاجا سکتا، عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور پر ہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا کیسز سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی،  عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیوایچ او) نے بتایا کہ اس کے انتہائی محتاط اندازے کے مطابق دنیا میں ہر دس میں سے ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتا ہے، یہ تعداد موجودہ مصدقہ کیسز کی تعداد سے بیس گنا زیادہ ہے، اب تک  پوری دنیا میں ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ افراد کوویڈ 19 سے متاثر ہو چکے ہیں  جبکہ10 لاکھ سے زائد افراد وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی آپریشنز کے سربراہ مائیک ریان نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں یورپ کی طرح کورونا کیسز میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ہمارے موجودہ انتہائی محتاط اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ پوری دنیا کی آبادی کا تقریبا 10 فیصد اس وائرس سے متاثر ہو سکتا ہے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer