ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کا کل مکمل ہڑتال کا اعلان

راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کا کل مکمل ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: راولپنڈی بار ایسوسی ایشن نے کل مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا

سیکریٹری بار اسد محمود ملک  نے کہا ہڑتال کا سبب کچہری چوک وائڈنگ اینڈ ری ماڈلنگ منصوبہ ہے ، بار اور انتظامیہ کے درمیان طے شدہ معاملات کی نظر اندازی کی گئی۔
صدر بار سردار منظر بشیر خان نے کہا منصوبے کے تحت قدیم حمزہ بلاک اور ملحقہ چیمبرز، کمرشل دکانیں توڑ دی گئیں، وکلاء اور سائلین کے لیے متبادل راستہ یا پارکنگ فراہم نہیں کی گئی۔

 انتظامیہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے طے شدہ فارمولے کی خلاف ورزی کی۔جس سے کچہری کے تمام راستے بند اور نظام درہم برہم ہو گیاہے۔
،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کاانتباہ جاری کرتے ہوئے کہا  اگر منصوبے میں مزید مہم جوئی کی گئی تو وکلاء تمام قانونی اور عوامی احتجاج کے حق استعمال کریں گے۔ وکلاء کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا۔