ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ایک خاتون کی خودکشی، 3 افراد کا اقدام خودکشی

لاہور میں ایک خاتون کی خودکشی، 3 افراد کا اقدام خودکشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں مختلف واقعات کے دوران ایک خاتون نے  خودکشی، 3 افراد نے  اقدام خودکشی کیا۔

 پولیس  کے مطابق رائیونڈ سٹی، آرائیاں گاؤں میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کر لی ،24 سالہ فائزہ نے بلیچ پی لیا،جناح ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی،متوفیہ کی میت مردہ خانے منتقل کردی اور، واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں ۔

مناواں، بسم اللّٰہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 60 سالہ عبد الحفیظ  نے  اقدام خودکشی کرلیا ۔ متاثرہ شخص نے چھری کے وار سے خود کو شدید زخمی کیا۔زخمی شخص  کوطبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا ، مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 

ڈیفنس اے، 26 سالہ مہناز عرفان نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر زہریلا سپرے پی لیا،متاثرہ خاتون طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل ہوگئی ۔، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں ۔

چوکی نادر آباد، مانانوالا گاؤں میں 18 سالہ ثانیہ نے بلیچ پی لیا ۔متاثرہ لڑکی طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کردی گئی ، مزید تحقیقات جاری ہیں ۔