ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور  ساتھ دیا؛ وزیراعظم

تمام اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور  ساتھ دیا؛ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور  ساتھ دیا، صدر مملکت آصف علی زرداری کے اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے مشکور ہیں. 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے  سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ  کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون کا  شکریہ ادا کیا.

وزیراعظم نے کہا کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد،  صوبوں  کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور گورننس کو بہتر کرنے کے لئے 27ویں آئینی ترمیم کیلئے ہم سب نے مل کر کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے دوران  حاصل کیے گئے تمام سنگ میل حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اور دنیا میں نام  تمام اتحادی جماعتوں کے مابین  ہم آہنگی اور باہمی اتحاد کی عکاس ہے۔ ہم سب کی مشترکہ کوششوں کی بدولت پاکستان کو شاندار مقام حاصل ہوا ہے. ملکی معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی. ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے.