ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے

راولپنڈی میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : راولپنڈی میں برائلر مرغی اور اس کے گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوش ربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ 

 راولپنڈی اور گرد نواح میں برائلر مرغی  کی قیمتوں میں نمایاں کمی رھی تاہم ہفتے کے اختتام پر  زندہ مرغی  اور اسکے گوشت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔اوپن مارکیٹ میں زندہ برائلر مرغی 365 سے 380 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 348 روپے مقرر ہے۔

اسی طرح، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت اوپن مارکیٹ میں کسی جگہ 550 اور کسی جگہ  580 سے 600 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ  میں برائلر مرغی کے  گوشت کی قیمت  504 روپے فی کلو مقرر ہے۔

مارکیٹ میں کہیں بھی سرکاری نرخ کے مطابق مرغی دستیاب نہیں،جس کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ چند روز قبل مرغی اور اس کا گوشت کچھ سستا تھا،لیکن اب قیمتیں بڑھ گئی ہیں مرغی و مرغی ہے گوشت کی قیمتوں میں اضافے سے مٹن اور بیف خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے افراد کے لیے برائلر مرغی بھی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ مرغی کی منڈی آج بہت تیز رہی، جس کے باعث ریٹ بڑھ گئے۔ ریٹ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بنیاد پر فارمز سے طے کیے جاتے ہیں،جبکہ تھوک و پرچون فروش اس میں دس سے پندرہ روپے فی کلو اضافہ کر کے فروخت کرتے ہیں۔

شہریوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ برائلر مرغی غریب آدمی کے لیے سستی پروٹین کی قیمتوں میں توازن کو برقرار رکھا جائے تاکہ مٹن یا بیف کھانے کی سکت نہ رکھنے والے برائلر مرغی کے گوشت کے زریعے اس کمی کو  پورا کرسکیں۔