سٹی 42 : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
علامیہ کے مطابق سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ علی نقوی تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں میچ ریفری ہوں گے۔
پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں الیگزینڈر وارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز مقرر، سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔
دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری نبھائیں گے، الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔
تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز مقرر، سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔