ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی آلودگی کے لحاظ  سے کونسا شہر پہلے نمبر پر؟

فضائی آلودگی کے لحاظ  سے کونسا شہر پہلے نمبر پر؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : فضائی آلودگی کے لحاظ  سے ملتان ملک بھر میں پہلے نمبر پر اگیا, طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔ 

ملتان شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 179 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا، مختلف علاقوں گلگشت میں اے کیو ائی 210 پوائنٹس ریکارڈ، میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس میں 190، خانیوال روڈ پر 175 ، ملتان کنٹونمنٹ میں 242، انڈسٹریل اسٹیٹ میں 157 پوائنٹس ریکارڈ کیے گئے۔

سموگ سے شہریوں کو سانس، آنکھوں اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز، ماسک کا استعمال کریں۔

دوسری جانب کچرا جلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔