نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج تاشقند میں مصروف دن گزاریں گے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج تاشقند میں مصروف دن گزاریں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج تاشقند میں مصروف دن گزاریں گے,وزیراعظم آذربائیجان کے صدر الہام علییو سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  وزیراعظم ای سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کرینگے, نگران وزیراعظم ای سی او ممالک کے سربراہوں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیے میں بھی شریک ہوں گے،وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی آج ازبکستان تاریخی شہر سمر قند روانگی بھی متوقع ہے، حضرت امام بخاری کے مزار پر حاضری دیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer