ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا

 لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) پنجاب میں فضائی آلودگی کے گہرے بادل تاحال برقرار، لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

 ہر سال موسم سرما کے ساتھ ہی ملک کے بالائی اور وسطی حصے شدید دھند کی لپیٹ میں آجاتے ہیں مگر یہ مسئلہ ہر گزرتے سال کے ساتھ سنگین ہوتا جارہا ہے۔ لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 411 ریکارڈ کی گئی ہے۔ سید مراتب علی روڈ 414،فیز 8ڈی ایچ اے میں شرح 510ریکارڈ، فدا حسین 428،مال روڈ پر آلودگی کی شرح 411ریکارڈ کی گئی ہے۔

 دوسری جانب شہر میں سردی کی شدت بڑھنے لگی، محکمہ موسمیات کے مطابق   شہر کا مجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کم سے کم درجہ حرارت 16 جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔

 ماہرین کے مطابق شہر میں آج شام بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگا، اُن کے مطابق جمعہ کے روز شہر میں بارش کا امکان ہے۔ بارش کے بعد شہر میں فوگ اور سموگ کی شدت میں کمی آئے گی۔

Ansa Awais

Content Writer