وقت آگیا ہےاپنے اختلافات  بھلا کرمتحد ہو جائیں،یوم اقبال پر محسن نقوی کا پیغام

 وقت آگیا ہےاپنے اختلافات  بھلا کرمتحد ہو جائیں،یوم اقبال پر محسن نقوی کا پیغام
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کیلئے ہمیں علامہ اقبالؒ کے فلسفہ ’’خودی‘‘ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کیلئے ہمیں علامہ اقبالؒ کے فلسفہ   خودی   پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، اقبالؒ کے فلسفے کو سمجھنے کی جتنی اشد ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔

 تفصیلات کے مطابق یوم اقبال پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا اور قائد اعظمؒ نے یہ خواب حقیقت میں بدلا، علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں اتحاد کا جذبہ بیدار کیا اور انقلابی روح پھونکی،علامہ محمد اقبالؒ  نے اپنی شاعری کے ذریعے خود داری کا درس دیا، علامہ اقبالؒ نوجوانوں کے لئے ذہنی مصلح اور ایک رہبر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

  وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہو جائیں، اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں، ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم طریقے سے کام کریں، عہد کریں کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے مل کے کام کریں گے، آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔