ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوئٹر پر بہت جلدبڑی تبدیلی کا امکان

Twitter
کیپشن: Twitter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹوئٹر کی جانب سے پہلی بار نئے ویری فکیشن پروگرام کی کچھ تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

ٹوئٹر کی پراڈکٹ ڈائریکٹر ایسٹر کرافورڈ نے بتایا کہ بہت جلد ٹوئٹر پر 3 اقسام کے اکاؤنٹس ہوں گے جن کو آفیشل، پیڈ اور ان لیبلڈ کہا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ابھی کچھ ویری فائیڈ اکاؤنٹس پر جلد آفیشل لیبل لکھا نظر آئے گا جبکہ جو بھی صارف ٹوئٹر بلیو کے لیے ہر ماہ 8 ڈالرز ادا کرے گا، اس کے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک موجود ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی اکاؤنٹس، کمرشل کمپنیوں، بزنس پارٹنرز، اہم میڈیا اداروں، پبلشرز اور کچھ اہم شخصیات کے اکاؤنٹس پر آفیشل لیبل موجود ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ویری فائیڈ اکاؤنٹس پر آفیشل لیبل نہیں ہوگا اور یہ لیبل فروخت بھی نہیں کیا جائے گا۔ ٹوئٹر عہدیدار کے مطابق ٹوئٹر بلیو ٹک کے حصول کے لیے اب تصدیقی عمل کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ محض ماہانہ ادائیگی ہی کافی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نئے ٹوئٹر بلیو پلان کا حصہ بننے کے لیے صارفین پر زور نہیں ڈالا جائے گا بلکہ وہ اپنی مرضی سے یہ فیصلہ کرسکیں گے۔خیال رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے اب تک اکاؤنٹس کو مفت ویری فائیڈ کیا جارہا تھا جس کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ یہ مستند اکاؤنٹ ہے۔

مگر ایلون مسک نے ویری فائیڈ اکاؤنٹس کے لیے یکم نومبر کو 8 ڈالرز کے سبسکرپشن پلان کا عندیہ دیا تھا۔اس پلان پر عملدرآمد امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ہوگا۔