ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہم اس بار چمپئین بننے کی پوری کوشش کریں گے۔
آئی سی سی کی جانب سے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شاداب خان کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ویڈیو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹیم بہت زیادہ پُرجوش ہے، ہم آخری بار بھی ولڈ کپ کے سیمی فائنل سے باہر ہوئے، پھر ایشیا کپ میں فائنل میں پہنچ کر باہر ہوئے۔
View this post on Instagram
شاداب خان نے کہا کہ ہم بہت آگے تک آجاتے ہیں لیکن گیم کو ختم نہیں کر پاتے اور پہلے ہی باہر ہوجاتے ہیں، اس بار ہمیں ایک اور موقع ملا ہے گیم فنش کرنے کا، ہم اب تک چمپئین نہیں بنے اس لیے اب ہماری اس بار پوری کوشش ہوگی کہ ہم چمپئین بنیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا۔