عاشق نے لڑکی کو تیسری منزل سے دھکا دیدیا

 عاشق نے لڑکی کو تیسری منزل سے دھکا دیدیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست  اتر پردیش میں ایک عاشق نے ساتھ جانے سے انکار پر لڑکی کو عمارت کی تیسری منزل سے نیچے پھینک کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 22 سالہ ملزم گورو کو میرٹھ شہر سے گرفتار کیا جب وہ ایمبولینس میں لڑکی کی لاش لے جا رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق مقتولہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم میری بہن شیتل کو کچھ وقت سے ہراساں کر رہا تھا، ملزم کے خلاف تھانے میں 29 ستمبر کو باقاعدہ شکایت درج کرائی گئی تھی۔سینئر پولیس افسر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ شکایت درج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم لڑکی کو تنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کو ملزم شیتل کے آفس پہنچا اور ایک مرتبہ پھر اسے ہراساں کیا، لڑکی کے ساتھ چلنے سے انکار پر اس نے مشتعل ہو کر لڑکی کو تیسری منزل سے دھکا دے دیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑکی کو دھکا دے کر قتل کرنے کے بعد ملزم عمارت سے باہر آیا اور خود کو مرنے والی لڑکی کا بھائی ظاہر کر کے لاش اسپتال منتقل کرنے کے بہانے گاڑی میں ڈال کر لے گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے بعد ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ لاش کو اپنے رہائشی علاقے لے جانا چاہتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی نے اس سے شادی کی تھی تاہم بعد میں اس نے اسے نظر انداز کرنا شروع کر دیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer