بیٹی کا اپنی شادی پر والد کیساتھ رقص؛ ویڈیو وائرل

Father & Daughter duo
کیپشن: Father & Daughter dance
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جس میں دولہا دلہن کو ایک ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ایسی ویڈیوز زیادہ تر بھارت میں ہونے والی شادیوں کی ہیں،اپنی شادی پر والد کے ساتھ ڈانس کرتے دلہن کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس کو کچھ صارفین نے پسند کیا تو کچھ نے اس پر تنقید کی۔

بھارت میں شادیاں ڈانس اور تفریحی پروگرام کے بغیر بے مزہ تصور کی جاتی ہیں، اس لئے اکثر شادیوں پر ایسی لطف اندوز سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن کی ویڈیوز  سوشل میڈیا پر آسانی سے مل جاتی ہیں، ان میں دیکھا جائے تو کچھ میں دولہا دلہن ایک منفرد انداز میں شادی کی تقریب میں داخل ہوتے ہیں اور سٹیج پر رقص کر کےمہمانوں کو محظوظ کرتے ہیں۔

 فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرشیئر کی گئی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جس میں بیٹی اپنی شادی کے دن والد کے ساتھ بالی ووڈ کے مقبول گانے پر رقص کررہی ہے، ویڈیو میں دلہن شادی کی تقریب کے لئے سجائے ہوئے سٹیج پر اپنے والد کے ہمراہ موجود ہے جبکہ بیک گراؤنڈ میں گانا چل رہا ہے جس پر باپ بیٹی جھوم رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایسی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں جب دلہا دلہن ایک دوسرے کو ہار پہنا رہے تھے، دلہن نے دلہے کو ہار پہنایا جس کے بعد دلہے نے رسم کی جس کے ساتھ ہی میوزک بھی چلا دیا گیا، دلہے نے پہلے کیمرے کی طرف دیکھا اور پرجوش ہوکر اچانک ڈانس کرنے لگا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer