ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسر نے اپنے کرائےدار کو قتل کر دیا

پولیس افسر نے اپنے کرائےدار کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چوہدری) کرایہ دار کو فائرنگ سے قتل کرنے والے تھانیدار مجاہد حسین کو کاہنہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفیصلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون بلال قیوم کے مطابق 26 سالہ شہری نتماس اعظم کو قتل جبکہ اس کے بھائی کو شدید زخمی کرنیوالا سب انسپکٹر مجاہد منظور گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم مجاہد حسین نے اپنے کرایہ دار پر لین دین کے تنازع کے دوران طیش میں آ کر اندھا دھندفائرنگ کر دی تھی۔ 

فائرنگ سے مقتول نتماس اعظم موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ اس کا بھائی روحیل اعظم شدید زخمی ہو گیا تھا۔ مقتول واسا میں سب انجینئر وتھا اورآڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی میں کرایہ پر رہائش پذیر تھا۔ مقتول نتماس اعظم 8 ماہ سے کرایہ ادا نہیں کر رہا تھا اور نہ ہی مکان خالی کر رہا تھا ْ ملزم منظور حسین موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ ایس ڈی پی او کاہنہ اکرام اللہ خان اور انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ محمد اصغر بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔  

Azhar Thiraj

Senior Content Writer