سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی

 سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) شہر کے صرافہ بازاروں سے سونے کے زیورات کی شوقین خواتین کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی ۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھی گئی ہے سونا 2300 روپے فی تولہ سستا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں سے بالآخر سونے کی قیمتوں کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی ہے،  سونا 2300 روپے روپے سستا ہوگیا جس کے بعدخالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 12ہزار 800 روپے میں فروخت ہو اور اسی طرح 2300 روپے کمی کے بعد 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 3 ہزار 500 روپے میں فروخت کیا گیا صرافہ بازاروں میں 21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 99 ہزار روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی 1200 روپے میں فروخت ہوئی۔خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سونا تاحال متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہے اس کی قیمت مزید کم ہونی چاہئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer