اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کمر درد بڑھ گیا

 اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کمر درد بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نیب کی زیر حراست قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کمر درد بڑھ گیا ۔ 

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی جس پر ن لیگ نے پارٹی صدر کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب جو شخص اپنے سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست کرے وہ قابل ترس ہے، شہباز شریف کی صحت کو نقصان پہنچا کر خوش ہو رہے ہیں، عمران صاحب جان بوجھ کر شہبازشریف کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب کے اقتدار کا سفر شہباز شریف کی صحت پر اختتام پزیر ہو رہا ہے، عمران صاحب شہبازشریف کو اذیت دے کر اپوزیشن کو بلیک میل نہیں کرسکتے، شہباز شریف کو جانتے بوجھتے ہوئے بکتر بند میں لایا گیا جس سے اِن کی کمر میں تکلیف ہوئی۔

یاد رہے نجی ٹی وی کے مطابق وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے اپنے بیان میں کہاکہ قاسم قیوم اورعبدالقیوم نے میرے اکاوَنٹ سے6کروڑکی ٹی ٹیزلگوائیں، طریقہ کاریہ تھاکہ میں نے قاسم قیوم کی نقد6کروڑروپے دئیے،قاسم قیوم نے وہ ٹی ٹیزلگوائی اوریہ ظاہرکیاکہ یہ رقم مجھے باہرسے موصول ہوئی۔ 2014میں مجھے سلمان شہبازکاکالادھن سفیدکرنے کےلئے استعمال کیاگیا،مجھے کہاگیا سلمان شہبازکے 60کروڑ کوبلیک سے وائٹ منی میں منتقل کرناہے،میں نے بے بسی کااظہارکیاتوکہاگیا صرف آپکااکاوَنٹ استعمال ہوگا،پرانے کاروباری تعلقات اورلالچ میں آکرمیں نے اجازت دے دی۔


وعدہ معاف گواہ کا کہناتھاکہ 2014میں سرکلرروڈبرانچ سے21کروڑ40لاکھ کی ٹی ٹیزلگوائی گئیں،اسی سال پھرمشتاق اینڈکمپنی کے اکاوَنٹ سے29کروڑ30لاکھ کی ٹی ٹیزلگائی گئیں،وقارٹریڈنگ کمپنی سے میرے اکاوَنٹ میں10کروڑمنتقل کئے گئے،اس رقم کے برابرکاچیک میں نے محمدعثمان کے حوالے کیا، سلمان شہبازنے ان ساری ٹرانزیکشن کے فرضی معاہدے تیارکروائے،معاہدوں کے مطابق 60کروڑکی رقم میں نے سلمان شہبازسے بطورقرض حاصل کی،مفروضی قرضے کوحقیقت کارنگ دینے کےلئے سلمان شہبازنے10 کروڑ میرے اکاوَنٹ میں منتقل کروائے تھے۔ مشتاق چینی کا کہناتھا کہ میں نے ساراعمل کاروبار اورکالے دھن کوسفیدکرنے کی لالچ میں کیا،میں اپنے عمل پرنادم ہوں اورمعافی چاہتاہوں،احتساب عدالت نے بیانات کی کاپیاں شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کو فراہم کردیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer