ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فردوس عاشق اعوان علی امین گنڈا پور کے دفاع میں آگئیں

فردوس عاشق اعوان علی امین گنڈا پور کے دفاع میں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد: فردوس عاشق اعوان علی امین گنڈا پور کے دفاع میں آگئیں،کہتی ہیں مریم نواز جلسوں میں ہمارے خلاف زہراگل رہی ہیں، اداروں کےخلاف زبان استعمال کررہی ہیں،ہم اپنے اداروں کےساتھ کھڑے ہیں،قومی وقاراورتشخص کےساتھ کھڑے ہیں،مریم نوازرویہ درست کرلیں توعلی امین گنڈاپورایسے بیان کی ضرورت بھی نہ پڑے۔

فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ بارڈرپرجنگیں لڑنے کادورچلاگیااب ٹیکنالوجی کی جنگ ہے، گلگت بلتستان کے عوام خودان کوصوبہ بدرکریں گے، اقبال ڈے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ہم سب کوشاعر مشرق کے حقیقی فلسفے کوسمجھناہوگا،علامہ اقبال نے مسلمانوں کےلئے علیحدہ ریاست کاخواب دیکھا، علامہ اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اوراسلام کی عظمت کواجاگرکیا،آج تجدیدعہدکادن ہے،آج شاعر مشرق کے کلام سے رہنمائی کی ضرورت ہے، علامہ اقبال کی سوچ کے مطابق عثمان بزدارعوام کی خدمت میں مصروف ہیں،عمران خان علامہ اقبال کے فلسفے پرعمل پیراہیں۔

یاد رہے  سکردو میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر ذاتی حملے کیے۔ بلاول بھٹو کیخلاف بھی نازیبا زبان استعمال کی تھی جسے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔


 علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آن ریکارڈ کہتا ہوں، مریم خوبصورت ہے، میں بھی مانتا ہوں لیکن اس خوبصورتی کے اوپر نواز شریف کی حکومتوں میں آپ کا کروڑوں روپیہ لگ چکا ہے۔مریم نے نواز شریف کے دو حکومتوں میں ٹیکس کے پیسوں سے خود کو خوبصورتے بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی سرجریاں کرائی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer