ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزدار حکومت سرکاری افسران پرمہربان

 بزدار حکومت سرکاری افسران پرمہربان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: بزدار حکومت سرکاری افسران پرمہربان سرکاری گاڑیاں لے کر نئی ذاتی ملکیتی گاڑیاں دینے کافیصلہ۔

 ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے غور شروع کردیا ہے کہ تمام سرکاری افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لے لی جائیں اور افسران کو نئی لیز پر گاڑیاں لے کر دی جائیں جن کی اقساط یہ افسران از خود ادا کریں اور بعد میں یہ گاڑی اس افسر کی ملکیت بن جائے گی اور حکومت کا اس گاڑی سے کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔

ذرائع کاکہناہےکہ اس عمل سےحکومت کےگاڑیوں کی مرمتی اخراجات بھی نہیں ہوں گے اور حکومت کےاخراجات میں بھی کمی ہو سکےگی۔ وفاقی حکومت پہلے ہی اس پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) اعجاز احمد جعفر کاکہناہےکہ حکومت پنجاب اس پالیسی پرغوروفکرجاری ہےلیکن ابھی کوئی فائنل نہیں ہوا ہے ۔

                           

Shazia Bashir

Content Writer