سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: شہر کےصرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار، جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید چارسو روپے اضافہ دیکھا گیا، سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر خواتین صارفین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چار سو روپے اضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ساٹھ ہزار آٹھ سو روپے، جب کہ بایئس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت پچپن ہزار سات سو تینتیس روپے ہوگئی ہے۔ صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ عالمی صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات پاکستانی صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے پر خواتین صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی قوت خرید نہ ہونے کے برابر ہے، سونے کی بڑھتی قیمت معاشی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گی۔