ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح کو ایک سال مکمل، مختلف شہروں میں ریلیاں

معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح کو ایک سال مکمل، مختلف شہروں میں ریلیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح کو ایک سال مکمل ہوگیا، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں معرکہ حق کا ایک سال مکمل پر ہونے پر جشن کا سماں، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ 

کوئٹہ میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ کی جانب سے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شکریہ محافظان پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں سیاسی و قبائلی عمائدین کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  

ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ریلی نواں سے شروع ہوکر سرینا چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ 

راولپنڈی 

راولپنڈی میں مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کی جانب سے معرکہ حق ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ صدر مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی شرجیل میر کی قیادت میں ریلی لیاقت باغ سے چاندنی چوک تک نکالی گئی۔ ریلی میں تاجر اور شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ 

ریلی کا مری روڈ پر بھرپور استقبال کیا گیا، مری روڈ پر دوکانداروں نے ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ ریلی کے شرکاء کی جانب سے پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی گئی۔ مری روڈ پاکستان ہمیشہ ژندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا۔