سٹی 42: پاکستان ویمنز نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کردیا۔
زمبابوے کےخلاف 15رکنی پاکستان ویمنز سکواڈ کا اعلان کردیا گیا،سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی، فاطمہ ثنا ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی۔
عنبرکائنات ٹی ٹونٹی سکواڈ میں واحد ان کیپڈ کھلاڑی شامل ہیں،عنبرکائنات نے نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 12 سے 15 مئی تک کھیلی جائے گی،تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں رات 7:30 بجے کھیلے جائیں گے