ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لائرز فورم لاہور کا افواجِ پاکستان کو سلام، یومِ شجاعت کی مبارکباد

لائرز فورم لاہور کا افواجِ پاکستان کو سلام، یومِ شجاعت کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:  صدر مسلم لیگ (ن) لائرز فورم لاہور رفاقت ڈوگر نے پارٹی سے تعلق رکھنے والے وکلاء کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عسکری و سیاسی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے اسے ولولہ انگیز قرار دیا، جبکہ کامیاب سفارت کاری پر وزیراعظم میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ 

انہوں نے کہا کہ آپریشن "بنیان مرصوص" کی پہلی سالگرہ کو "یومِ شجاعت"ے طور پر منانا پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی اس موقع پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ 

رفاقت ڈوگر نے پاک فوج کے جوانوں اور پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دے کر اس کے عزائم ناکام بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن "بنیان مرصوص" نے ملکی دفاع کو مضبوط بنایا اور افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت کی حکمت عملی نے پاک فوج میں نیا جذبہ پیدا کیا ہے اور ہر محاذ پر کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے پر تمام عسکری ادارے خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ 

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسلح افواج کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ فرمائے اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی افواج کا وقار ہمیشہ بلند رکھے۔