ویب ڈیسک: ایتھوپیا میں ایک غیر معمولی طبی واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے طویل انتظار کے بعد بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا، جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق ایتھوپیا کے ہارری ریجن میں ایک 35 سالہ خاتون کے ہاں 12 سال بعد ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان بچوں میں چار لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے، اور خوش قسمتی سے تمام بچے صحت مند ہیں۔
خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق 12 سال کے طویل انتظار کے بعد ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش ایک نہایت نایاب اور غیر معمولی قدرتی واقعہ ہے۔