ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکۂ حق تقریبات، قصور اور ننکانہ میں آج ٹاپ گلوکار پرفارم کریں گے

معرکۂ حق تقریبات، قصور اور ننکانہ میں آج ٹاپ گلوکار پرفارم کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس میں معرکۂ حق کی تقریبات، عیدالاضحیٰ مویشی منڈیوں اور ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کمشنر لاہور مریم خان کو بریفنگ دی گئی کہ لاہور، قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ میں واکس، ریلیاں اور سائیکل ریلیاں جاری ہیں معرکۂ حق گرینڈ تقریبات کے سلسلے میں آج قصور اور ننکانہ صاحب میں پاکستان کے معروف گلوکار پرفارم کریں گے کمشنر لاہور  مریم خان نےاجلاس شرکا سے کہا کہ معرکۂ حق کے حوالے سے شہریوں اور سول سوسائٹی کا جوش و جذبہ قابلِ تحسین ہے جبکہ لبرٹی میں منعقدہ تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اجلاس میں عید الاضحیٰ کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا کمشنر مریم خان کے مطابق لاہور میں 6، ننکانہ میں 6، قصور میں 8 جبکہ شیخوپورہ میں 8 عیدالاضحیٰ منڈیاں قائم کی جارہی ہیں جبکہ تمام اضلاع میں یکم ذی الحج سے مویشی منڈیاں فعال ہوں گی۔

اس موقع پر چاروں اضلاع میں بیوٹیفکیشن و دیگر ڈویلپمنٹ سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جبکہ اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن (ر )علی اعجاز،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ،ڈی سی ننکانہ راؤتسلیم اختر،ڈی سی آر قصور غلام مرتضی شریک تھے۔