درِ نایاب: سی بی ڈی پنجاب نے اربوں روپے مالیت کے نئے میگا پراجیکٹس کا اعلان کرتے ہوئے لاہور میں ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادارے کے مطابق مختلف کمرشل اور رہائشی منصوبوں کے لیے بولیاں طلب کر لی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک انٹرنیشنل فائیو اسٹار پلس ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پرتعیش رہائشی منصوبہ"دی ریگالی" بھی جلد شہر کی نئی پہچان بننے جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ میں 7.1 کنال پر محیط پلاٹ پر تعمیر کیا جائے گا۔
مزید برآں سیاحت کے فروغ کے لیے 41 کنال پر محیط ایک مکسڈ یوز کمپلیکس کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں تجارتی اور تفریحی سہولیات شامل ہوں گی۔
سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں پیٹرول اسٹیشنز کے پلاٹس کی نیلامی کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جہاں پیٹرول اسٹیشنز کے ساتھ بین الاقوامی فوڈ چینز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔
سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کے مطابق ان منصوبوں سے معیشت مستحکم ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کو ریجنل انویسٹمنٹ حب بنانا ادارے کی اولین ترجیح ہے، جبکہ جدید انفراسٹرکچر کے ذریعے لاہور میں عالمی معیار کا کاروباری ماحول فراہم کیا جائے گا۔