ویب ڈیسک:عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے جبکہ مقامی صرافہ بازار بھی اسی دباؤ کا شکار دکھائی دے رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بھی نیچے آگئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، فی تولہ چاندی 12 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 513 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا دباؤ کا شکار ہے، جہاں فی اونس سونا 4 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 713 ڈالر پر آ گیا ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے۔