راؤ دلشاد:مریم نواز نے “معرکہ حق” کا ایک سال مکمل ہونے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اس معرکے کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ “0-8 کا معرکہ حق” دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کی گواہی دنیا نے دی اور یہ حقیقت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ معرکہ حق نے دشمن پر پاکستان کی ہیبت کا واضح نشان ثبت کر دیا جبکہ یہ معرکہ تاریخِ عالم میں پاکستان کی عظمت اور قومی وقار کا اہم باب بن چکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے وطن کے دفاع کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور محافظوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔