ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 برائلر گوشت کی قیمت میں کمی

 برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے۔ نئے سرکاری نرخ کے مطابق برائلر گوشت 540 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے مطابق برائلر زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 359 روپے جبکہ پرچون ریٹ 373 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری نرخ جاری ہونے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد دکاندار برائلر گوشت سرکاری قیمت کے برعکس فروخت کر رہے ہیں جبکہ “صافی گوشت” کے نام پر گوشت 650 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ برقرار ہے۔ فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 230 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے جبکہ انڈوں کی ایک پیٹی کا تھوک ریٹ 6 ہزار 780 روپے تک پہنچ گیا ہے۔