شہباز علی: معرکۂ حق گیمز 2026 کے سلسلے میں “شیر لاہور دنگل” آج پنجاب اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا دنگل کا انعقاد سپورٹس بورڈ پنجاب، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن اور لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق ملک بھر کے نامور پہلوان دنگل میں ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے دنگل کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے تقریب میں صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ چوہدری ارشد ستار بھی مہمانوں میں شامل ہوں گے۔
صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم مقابلوں کی نگرانی کریں گے جبکہ وائس چیئرمین سپورٹس، سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔