ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی تقرری کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
عدالت عالیہ کے جسٹس خالد اسحاق 14 مئی کو درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیپرا کی تقرری نیپرا ایکٹ 2021 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی۔
عدالت پہلے ہی وفاقی حکومت اور چیئرمین نیپرا سے جواب طلب کر چکی ہے جبکہ آئندہ سماعت پر فریقین کے دلائل سنے جائیں گے۔