ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیوبر رجب بٹ کو پولیس پروٹوکول دینے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

یوٹیوبر رجب بٹ کو پولیس پروٹوکول دینے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہورہائیکورٹ میں یوٹیوبررجب بٹ کو عدالت پیشی کے موقع پر پولیس پروٹوکول فراہم کرنے کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

ہائی کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 11 مئی کو ہوگی۔ درخواست پر سماعت  جسٹس طارق سلیم شیخ کریں گے۔

درخواست شہری پلوشہ عبدالحد کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایک سوشل میڈیا شخصیت کو سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے پولیس پروٹوکول فراہم کرنا اختیارات کے غلط استعمال کے مترادف ہے۔

عدالت نے پہلے ہی فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ درخواست میں پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب، ڈی آئی جی سکیورٹی اور  رجب بٹ  کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ غیر ضروری پروٹوکول اور سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق پالیسی واضح کی جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔