ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سُون سے قبل واٹر ٹینکس کی تعمیر مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے، وزیر بلدیات

مون سُون سے قبل واٹر ٹینکس کی تعمیر مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے، وزیر بلدیات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:ذیشان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر کو 52 شہروں میں محکمہ بلدیات کی نگرانی میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ذیشان رفیق نے کہا کہ مریم نواز کے “سوہنا پنجاب پروگرام” کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

وزیر بلدیات نے بتایا کہ بیشتر انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں ضرورت ہو وہاں نائٹ شفٹ شروع کی جائے کیونکہ منصوبوں کی ٹائم لائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور میونسپل افسران کو ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لائننگ پائپ ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کر دی گئی ہے اور اس کی مقامی پیداوار کا آغاز ہو چکا ہے۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث ممکنہ تعطل کو مدنظر رکھتے ہوئے مون سون سے قبل واٹر ٹینکس کی تعمیر مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ روڈ سائیڈ واٹر ٹینکس کی تعمیر سے برساتی پانی کی فوری نکاسی ممکن ہوگی جبکہ ہر شہر میں ڈرینج سسٹم کی بہتری سے اربن فلڈنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

وزیر بلدیات کے مطابق محکمہ بلدیات نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں 28 ارب روپے کی بچت کی، اور یہ رقم دوبارہ ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج اور ڈرین کے منظم نظام سے شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا جبکہ واٹر ٹینکس میں ذخیرہ شدہ پانی کو ضرورت کے وقت استعمال بھی کیا جا سکے گا۔